اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 استور ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا عباسیاں کاحماد سپرد خاک

5cfa0971 7fbd 4ca5 9bb1 d32c6431a7b5 jpg

35 روز پہلے گلگت جاتے ہوئے استور  ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے  عباسیاں بیروٹ کے نوجوان حماد کو آبائی قبرستان میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یونین کونسل بیروٹ عباسیاں کا رہائشی نوجوان حماد ولد محمد نواز عباسی  35 روز قبل گلگت جاتے ہوئے راستے میں استور ندی پر نہانے کی غرض سے رکا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث لہروں کی نذر ہو گیا۔حماد عباسی کے عزیز و اقارب ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ گزشتہ ایک ماہ سے اس کی میت کی تلاش میں مصروف تھے جبکہ والدین سمیت خاندان غم سے نڈھال تھا۔

دو روز قبل حماد کی لاش استور نالے سے ملی جسے مقامی ریسکیو اہلکاروں نے 35 روز بعد نکالا۔منگل کے روز حماد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت علاقے کے عوام اور دور دراز سے انے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ واضح رہے کہ مرحوم کے والد محمد نواز عباسی ٹرانسپورٹر ہیں اور حماد خود ٹرک چلا کر رزق حلال کے ذریعے کنبے کی کفالت کرتا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481