اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لورہ کی یونین کونسل گورینی میں بکری چور متحرک

11f2c065 5480 4ae2 a625 258fe53d404d
 مری سے ملحقہ علاقہ گلیات کے علاقے لورہ کی یونین کونسل گورینی میں بکری چور متحرک ہو گئے، بکریوں کی چوری کی وارداتوں  میں اضافے سے اہلیان علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں،
ایک ہفتے کے دوران دس سے زائد بکریاں چوری ہو چکی ہیں جس سے غریب لوگ اپنے لاکھوں روپے مالیت کے سرمائے سے محروم ہو چکے ہیں
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر لورہ کی پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔پانچ روز قبل گورینی کے رہائشی شاہد رشید عباسی کی تین بکریاں چوری ہوئیں، جبکہ دوسرے واقعے میں ایک بیوہ کی دو بکریاں چوری ہوگئیں جس پر تمام اہل علاقہ اور خصوصاً متاثرین نے ایس ایچ او تھانہ لورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بکری چوروں کو فوری گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزادی جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔
Goat Thieves Mobilized in Union Council Gurini of Laura,لورہ کی یونین کونسل گورینی میں بکری چور متحرک


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481