اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ساڑھے بارہ کروڑ بجلی بل نادہندہ ماسٹر ٹائلز گوجرانوالہ کا مالک گرفتار

85872ddd 5bd1 4b09 b3eb 97fe56683a72 jpg

بجلی بل کی مد میں ساڑھے بارہ کروڑ کے نادہندہ ماسٹر ٹائلز گوجرانوالہ کا مالک گرفتار

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف حالیہ مہم کے دوران 12 کروڑ 36 لاکھ روپے کے بل نادہندہ ہونے پر ماسٹر ٹائلز گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر شیخ محمود کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ محمود اقبال  گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی (گیپکو) کا سب سے بڑا ڈیفالٹر نکلا ، جو بجلی کمپنی کو 13 کروڑ کے چیک دے کر چکر چلا رہا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماسٹر ٹائلز کے مالکان کے ماسٹر ٹائلز کے علاوہ بھی ٹرانسپورٹ کمپنی سمیت کھربوں روپے مالیت کے درجنوں بزنس ہیں اور وہ اپنی شاہ خرچیوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

بیٹی کی مہنگی ترین شادی کا اعزاز حاصل کرنے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا تھا

یہاں یہ ذکر کرنا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا کہ 2020 میں پاکستان کی "مہنگی ترین” شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کر کے شادی کی تقریبات میں کیے جانے والے غیر معمولی اخراجات کی وضاحت طلب کی تھی۔

یہ نوٹس گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کو جاری کیا گیاتھا جس میں ان سے بیٹی کی شادی کی تقریبات میں  بھاری اخراجات کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔

نوٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر 2020 تک جاری رہی تھیں جس میں روزا بلانکا کلب لاہور نے کیٹرنگ جبکہ کے ایس سی کانسیپٹ نے ایونٹ پلاننگ جبکہ عرفان احسن نے فوٹوگرافی کی خدمات سرانجام دی تھیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
تصویر بشکریہ ڈان نیوز

مذکورہ شادی میں مہگے ترین گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس سے شرکا کو محظوظ کیا تھا۔اسی طرح مہندی کی تقریب میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی  جن میں عاطف اسلم اور ابرار الحق بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب راحت فتح علی نے پرفارم کیا تو مہمانوں نے ان پر نوٹوں کی بارش کی تھی اور راحت فتح علی خان پر نچھاور کیا گیا کوئی بھی نوٹ ہزار یا 5 ہزار سے کم کا نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس  شادی میں دیگر کئی مشہور شخصیات بھی شریک تھیں اور ایک اندازے کے مطابق ان تقریبات میں 2 ارب روپے تک کے اخراجات آئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ شادی ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کی بیٹی اور جلال سنز کے بیٹےکے درمیان ہوئی تھی جس کی  تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں  اور اسے پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی شادی بھی قرار دیا گیا تھا۔شادی کے کھانے میں درجنوں ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان  پیش کئے گئے تھے جبکہ  نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا تھا۔

Owner of Master Tiles Gujranwala arrested for defaulting on 12.5 million electricity bills
بجلی بل کی مد میں ساڑھے بارہ کروڑ کے نادہندہ ماسٹر ٹائلز گوجرانوالہ کا مالک گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481