اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی اولڈ سٹی ایریا میں مافیا نے 5 کروڑ ڈالر چھپا لئے؟

dollar rate 1

ڈالرز کی اسمگلنگ کیکلاف شروع کئے گئے حالیہ آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں ڈالرز مافیا نے کم و بیش  5 کروڑ  ڈالرز گھروں میں چھپارکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی  اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کررکھا ہے جس کی بنیاد پر سائنسی خطوط پر مہم کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہپے کہ امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کرلی گئی ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی ذخیرہ کرنے والے کراچی کے  کئی بڑے مگرمچھوں نے تاحال 5 کروڑ  سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ان عناصر  میں  کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے لیاری،کھارادر،میٹھادر، صدر،باتھ آئی لینڈ،کلفٹن،ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی  ڈالر مافیا کے ارکان بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تیار کی گئی فہرستوں کے مطابق ایسے افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جاچکی ہیں۔

Mafia hid 50 million dollars in Karachi Old City area?کراچی اولڈ سٹی ایریا میں مافیا نے 5 کروڑ ڈالر چھپا لئے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481