اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ وصول کر لئے۔سیکرٹری توانائی کا دعویٰ

بجلی چوری پکڑی جانے پر لیسکو ٹیم اغوا، ملزمان کا بہیمانہ تشدد

سیکرٹری توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے ذریعے بجلی چوروں سے اب تک 14 ارب 33 کروڑ وصول کر لئے گئے ہیں اور وصولیابی کا یہ سلسلہ جارہی ہے۔

اس سلسلے میں 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ  لاہور الیکٹرک کارپوریشن یعنی لیسکو سرفہرست ہے۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصولیاں کر لی گئی ہیں جبکہ  بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار 23 ہزار 152 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی 5.40روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 5.40روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔۔ فائل فوٹو

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ریکوری میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) 2 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے 2 ارب 42 کروڑ کی وصولیاں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) نے 1 ارب 63 کروڑ اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کی جانب سے 1 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

Received 14 billion 33 crores from electricity thieves. Secretary of Energy claimed,بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ وصول


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481