اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غربت سے تنگ دو مائیں 6 بچوں سمیت زندگی کی قید سے آزاد

"کتنی مشکل زندگی ہے کس قدر آساں ہے موت"

غربت سے تنگ دو مائیں 6 بچوں سمیت زندگی کی قید سے آزاد کر گئیں، تنگ دستی کے باعث گھریلو جھگڑوں پر بچیوں سمیت زہر کھا لیااس طرح مزید دو خاندان اجڑ گئے۔  کوئٹہ اور اوکاڑہ کی 2 مائوں  نے اپنی 6 بچیوں سمیت زہر کھا کر خود کو موت کے حوالے کر  دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں غربت اور تنگ دستی کے باعث آئے روز کے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر مبینہ طور پر ماں نے چار بچیوں کو زہر کھلانے کے بعد اپنی زندگی ختم کر لی۔ ہزارہ ٹاؤن میں 35 سالہ فاطمہ نے زہر کھانے سے پہلے چار بچیوں کو زہر دیا جس کے بعد سب کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، متاثرہ تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ماں اور دو بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دو بچیاں اسپتال میں دوران علاج چل بسیں۔ ہلاک ہونے والی بچیوں میں تین سالہ علینہ، چھ سالہ ارینہ، آٹھ سالہ ماہدہ اور دس سالہ زاہدہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غربت کے باعث واقعہ پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں بھی غریب خاتون نے شوہر سے جھگڑے پر 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکےمحلہ احمد شاہ میں پیش آیا۔ اوکاڑہ پولیس کے مطابق نسرین کا اپنےشوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیا، تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ پولیس نےتینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481