اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر نے پیر کے روز ہائی سکول مری سٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر کے ہمراہ تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر مری نےبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ایجوکیشن کے حوالے سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سکول کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت پنجاب سے فنڈ کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اے سی نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سکول کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے کیونکہ مری سٹی سکول تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس کی رینویشن ہونا بہت ضروری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اور قدیم ہونے کی وجہ سے سکول ایک منفرد مقام رکھتا ہے جہاں دور دراز سے بچے آ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو سکول کی تزئین و آرائش جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
