اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھوربن مری میں مائرہ خان کی شادی،بڑے ہوٹل کے 200 کمرے بک

34c560f9 6a10 47f1 bf8a 24b27e120339

شوبز انڈسٹری کی سپرا سٹار ماہرہ خان نے تقریباً چھ سال قبل  کہیں شمال میں ایک "شاندار شادی” کا اشارہ دیا تھا، اور ایسا لگتا ہے کہ  اب یہ ہونے جا رہا ہے۔

مائرہ خان کا شوبز میں شاندار کیریئر ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، تاہم ذاتی زندگی میں وہ کچھ مسائل کا شکار بھی رہیں جس میں  سابق شوہر سے علٰیحدگی  شامل ہے  تاہم اب وہ ایک بڑے بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

18a114f2 ef89 4fee aa6d 0cc1ee41335e jpg

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان ملک کے معروف سیاحتی ہل اسٹیشن مری کے خوبصورت ترین علاقے بھوربن کے دلکش نظاروں میں شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی بھوربن کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جو تقریبات کے لیے ایک ہفتے کے لیے بک کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے  تقریباً 200 کمرے بک کیے جائیں گے، ہر کمرےکا کرایہ 20 سے 50 ہزار روپے یومیہ کے درمیان ہے۔

b2e704c0 f161 4132 af21 ac7124e298a0 jpgسلیم کریم ایک بڑے بزنس مین ہیں

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات کے حوالے سے رازداری برقرار رکھنے کی خاطر ہوٹلوں کی سب سے بڑی چین پی سی کے عملے کے پاس فون نہیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد ہو چکی ہے اور مائرہ خان آج  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اداکار نے آن لائن کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے، واضح رہے کہ مائرہ خان نے پہلے علی عسکری سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

Maira Khan's wedding in Bhuban Murree, 200 rooms booked in a big hotel
مائرہ خان کی شادی بھوربن مری میں ،بڑے ہوٹل کے 200 کمرے بک


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481