اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہدرہ جلسے سے نوازشریف کی استقبالیہ مہم شروع

مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے ،مریم نواز

مسلم لیگ ن نےشاہدرہ جلسے سے نواز شریف کی استقبالیہ مہم شروع کر دی ہے،اس کے ساتھ ہی ایک لحاظ سے نواز لیگ نے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

اتوار کی شام این اے 123 شاہدرہ میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین وقت میں بھی  ن لیگ اور نواز شریف کا شاہدرہ نے ساتھ نہ چھوڑا ۔ اکیس اکتوبر کو ہم سب مل کر نوازشریف سے ملنے مینار پاکستان جائیں گے کیونکہ21اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی واپس آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نواز شریف کی ضروت ہے۔ مہنگائی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول سامنے آ گیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول سامنے آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشگردی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔ نوازشریف سے اقتدار چھیننے والے آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں۔ نوازشریف کو ختم کرنے کی کئی کوششیں ہوئیں۔ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے طاقتور ہوکر واپس آیا۔جب نواز شریف کو نکالا تو ہمارے گھروں سے روشنی نکل گئی۔ ملک کی گلیوں ، شہروں سے سکون چلا گیا ، عوام کا سکون چھین لیا گیا۔ جس کو عبرت کا نشان بنانا چاہا آج ملک اس کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے۔ ہر طرف سے آواز آرہی ہے چوتھی واری فیر شیر ۔

خطاب کے آخر میں مریم نواز نے جلسہ کے شرکا سے پوچھا،کیا میرے ساتھ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان چلو گے۔ جلسہ کے شرکا نے پرجوش نعرے لگا کر اثبات میں جواب دیا تو مریم نواز نے کہا، آپ سے 21 اکتوبر کو سہہ پہر 4 بجے مینار پاکستان پر ملاقات ہو گی۔

Nawaz Sharif's welcome campaign started from Shahdara rally,شاہدرہ جلسے سے نوازشریف کی استقبالیہ مہم شروع

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481