اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں تعینات بیشتر غیر مقامی اساتذہ نے ہل سٹیشن کو پکنک پوائنٹ سمجھ لیا

2bd2bede 772c 46fa 983e af9404281611 jpg

مری میں تدریسی فرائض انجام دینے والے بیشتر غیر مقامی  اساتذہ نے بھی اس سیاحتی ہل اسٹیشن کو پکنک پوائنٹ سمجھ لیا۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اکثر مردو خواتین ٹیچرز نے اپنا تبادلہ راولپنڈی کرالیا  جبکہ بعض اڑان بھرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل مری کے بیشتر سرکاری تعلیمی اداروں کے مایوس کن نتائج  انہی معاملات سے منسلک ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل مری میں تعینات ایسے میل اورفی میل ٹیچرز بھی ہیں جو گرمیوں کے ابتدائی مہینوں کے دوران مری سے راولپنڈی ٹرانسفر کراکر گرمائی چھٹیاں انجوائے کرتے ہیں اورپھر مری میں تبادلہ کررا کر یہاں کی موسم سرما کی چھٹیاں مناتے ہیں، یوں یہ ٹیچرز سال کے پانچ ماہ چھٹیوں میں ہی گزاردیتے ہیں۔

5c30ebeaebf67 scaled

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اساتذہ مری کو بطور ٹورسٹ پوائنٹ  انجوائے کرنے کیلئے گرمیوں میں یہاں تبدیلی کرالیتے ہیں اورسردیوں میں پھر راولپنڈی چلے جاتے ہیں اس عمل سے ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے امتحانات میں مایوس کن نتائج کے اصل محرکات یہی خرابیاں ہیں ۔ واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول مسیاڑی کا نتیجہ صفر جبکہ جھیکا گلی اسکول سے صرف دو طالب علم کامیاب ہوئے تھے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اوایجوکیشن نے گذشتہ دنوں مری دورے کے دوران بلندوبانگ دعوے توکئے لیکن اس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہے۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،صوبائی سیکرٹری تعلیم اوردیگراعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Murree became a picnic point for non local teachers,مری میں تعینات بیشتر غیر مقامی اساتذہ نے ہل سٹیشن کو پکنک پوائنٹ سمجھ لیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481