اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازشریف کے جلسے میں ہونڈا 125 ملے گا،مگر کیسے؟

نوازشریف کے جلسے میں ہونڈا 125 ملے گا،مگر کیسے؟

نوازشریف کے جلسے میں ہونڈا 125 ملے گا،مگر کیسے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

نوازشریف کے جلسے میں ہونڈا 125 ملے گا،مگر کیسے؟

نوازشریف کے جلسے میں ہونڈا 125 ملے گا،مگر کیسے؟

سینئیر رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ لے کر مینارِ پاکستان پہنچیں۔

جس کے بعد دوڑ لگ گئی ہے کہ کون پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پنڈال تک لانے میں کامیاب ہوگا۔

اسی چکر میں بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ زیادہ لوگوں کو ن لیگ کے جلسے میں لانے والوں کو لالچ دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگ لے کر آنے والے کو نئی نویلی ”ہونڈا 125“ موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’یہ بہت بڑا اعلان ہے،

مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی، آپ سب کو بتایا جارہا ہے کہ جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے دو ”ہونڈا 125“ انعام میں دیا جائے گا ،

یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں‘۔

جبکہ اسٹیج پر پیچھے نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ”ہونڈا 125“ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481