اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکرنڈ میں 4 افراد قتل کا مقدمہ سیکیورٹی اہلکاروں پر درج،دھرنا ختم

نوابشاہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،5 شدید زخمی

سکرنڈ میں 4 افراد قتل کا  مقدمہ 40 سے 50 باوردی اور سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کیخلاف درج کر لیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے احکامات پر درج  ہونے والے اس مقدمے میں  40 افراد نامزد کئے گئے ہیں جبکہ سانحے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اگلے 4  روز میں اپنی  رپورٹ پیش کریگی- اس فیصلے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ مقتولین  کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے احکامات پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کمشنر حیدرآباد ڈویژن سید خالد حیدر شاہ  انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے  جس میںڈی آئی جی پولیس بینظیر آباد رینج پرویز احمد چانڈیو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل برانچ کراچی کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی واقعے کی  انکوائری  مکمل کرکے 4 روز کے اندر رپورٹ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب گاؤں ماڑی جلبانی میں فائرنگسے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 40 اہلکاروں کیخلاف درج کر لیا گیاجس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور نماز جنازہ قومی شاہراہ پر پڑھانے کے بعد لاشوں کو مقامی گاؤں ماڑی جلبانی لےجایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکرنڈ کے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد امام بخش ، سجاول ، میٹھار اور نظام الدینجاں بحق ہو گئے تھے  جبکہ اسرار، علی نواز، کامل، اللہ داد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں سول اسپتال سکرنڈ لایا گیا جہاں سے ورثا نے لاشیں لیکر قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا مظاہرین نے قومی شاہراہ 24 گھنٹے تک  بند رکھی جس سے سندھ پنجاب کا رابطہ منقطع رہا ۔ بالآخر مطالبات  ماننے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

 

Murder case of 4 people in Skarund  filed against the security personnel, the sit-in is over


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481