اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خبردار ۔۔مون سون کے آخری سپیل طوفانی ہو گا

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نےمون سون کے آخری سپیل کے طوفانی آغاز  کی پیش گوئی کرتے ہوئےالرٹ جاری کر دیا ہے،جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سےصوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

دوسری طرف خيبرپختونخوا کے تمام علاقوں ميں اس بار موسم سرما ميں سردی کی شدت زيادہ اور طويل ھونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ميدانی علاقوں ميں معمول سے زيادہ بارشيں اور پہاڑی علاقوں ميں معمول سے زيادہ برف باری کا امکان ھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چند روز پہلے اس حوالے سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق 28سے 30ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دوروز قبل کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد درجہ حرات میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

WhatsApp Image 2023 06 13 at 12.10.06 PM 1 jpeg

مون سون کے آخری سپیل کے شدید ہونے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں کے بعض حصوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں نیلم کے بلند و بالا پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جہاں چوٹیوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔ برف باری کے بعد مقامی لوگوں نے  گرم ملبوسات زیب تن کرلئے، انگیٹھیوں ،چولہوں کی فعالیت کا اہتمام شروع کر دیا گیا۔ قبل ازوقت برفباری سے رتی گلی جیسے مقامات پر جانیوالے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کاغان کے پہاڑوں پر بھی برف باری سے موسم سرما کا آغاز

8882e256 4091 4221 810d 9f71e3ecf63f 1

دوسری طرف وادی کاغان کے پہاڑوں پر بھی برف باری سے موسم سرما کا آغاز ہو گیا۔ پہاڑوں پر برفبای کے بعد وادی کے قدرتی حسن اور بابو سر ٹاپ ،جھیل سیف الملوک،سری پایہ، کوہ مکڑا پر سردی  کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ادھرضلع استور کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت برزل ٹاپ اور دیوسائی ایریاز میں تقریبا ایک اینچ تک تازه برف پڑ چکی ہے، جس باعث برزل ٹاپ اور دیوسائی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث گاڑیاں پھسلنے کا خدشہ ہے ۔

ضلعی انتظامیہ استور نے سیاحوں اور علاقے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک برزل ٹاپ کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ دیامر نے بھی بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ ناران بابو سر ٹاپ پر برف باری ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والوں سیاحوں پر موسم ٹھیک نہ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلع دیامر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس باعث بابوسر ٹاپ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برف باری کے باعث پھسلن کا اندیشہ ہے، لہٰذا اس بابت مطلع کیا جاتا ہے کہ موسم بہتر ہونے تک بطرف بابوسر ٹاپ سے سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کسی قسم کا نقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔

Warning: Last spell of Monsoon is stormy,خبردار ۔۔مون سون کے آخری سپیل طوفانی ہو گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481