نو تعینات ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بارہ ریبع الاول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔انتظامیہ کے تمام افسران جلوس کے موقع پر موجود ہیں۔انتظامیہ، پولیس، ریسکیو1122، سٹی ٹریفک پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مری میں بطور ڈپٹی کمشنر میری تعیناتی کا مقصد عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے ۔مری میں بہت ایشوز ہیں جن کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Fool-proof security arrangements at Eid Milad-un-Nabi in Murree,عید میلادالنبی پرمری میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
