اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہنگو میں تھانے کی مسجد میں خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق

ہنگو میں تھانے کی مسجد میں خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق

ہنگو میں تھانے کی مسجد میں خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق

ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق 2 شدت پسندوں نے تھانا دوآبہ میں اندرگھسنےکی کوشش کی، تھانے کے گیٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خودکش بمبارتھانے کے گیٹ میں ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم دوسرے دہشت گرد نے تھانے کے اندر داخل ہو کر مسجد میں خود کو اڑایا، پولیس کے بروقت رسپانس سے دھماکے سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ 12 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو گیٹ پر روکنے والے اہل کار نے بڑی ہلاکتوں سے بچالیا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے ہنگو دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481