اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے، اجلاس کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یہ

یہ بھی پڑھیں سانحہ 9 مئی، چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں  حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹلائزکرنے کی تیاری،لائیو ایپ بنے گی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔

فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی

ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں، آرمی چیف کی لاہور آمد

پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481