اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض آباد دھرنا کیس ، نظرثانی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

فیض آباد دھرنا کیس ، نظرثانی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں،انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،آئی بی اور پیمرا نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستیں واپس لینے کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں ،وفاق نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی درخواست واپس لے رہے ہیں، فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں وفاق نے عدم پیروی کا فیصلہ کیا ہے، فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں عدم پیروی کی درخواست دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عرب ممالک میں 90 فیصد بھکاری پاکستانی ہیں۔ سینٹ کو بریفنگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فروری 2019 میں فیصلہ سنایا تھا،اپریل 2019 میں وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کے ذریعے نظر ثانی درخواست دائر کی ، وفاق نے بذریعہ وزارت دفاع نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481