اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری حج کا دورانیہ کم کرنے پر غور شروع

پاکستان میں 97 فیصد خواتین حجاب کرنا پسند کرتی ہیں، سمیحہ راحیل قاضی

نگراں حکومت نے حج کا دورانیہ کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ اگلے سال سرکاری حج کا دورانیہ 45 روز سے کم کرنے کی تجویز ہے۔ادھر  سعودی حکومت نے حج آپریشن کے حوالے سے نئی شرائط رکھ دی ہیں اور واضح کیا ہے کہ آئندہ 905 کے بجائےصرف 46 کمپنیاں ہی پاکستان سے حج آپریشن چلائیں گی ۔

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر انیق احمد نے  بتایا کہ سعودی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کر کے آج صبح پاکستان آیا ہوں، سعودی حکومت نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ صرف 46 کمپنیاں ہی پاکستان سے حج آپریشن چلائیں گی۔انیق احمد کا کہنا تھا ہم نگران حکومت ہیں،  کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیں گے کہ کوئی مسئلہ پیدا ہو۔ان کا کہنا تھا 2024 میں 18 سے 20 دن کے حج کا پیکیج بھی دیا جائے گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کا کہنا تھا مختصر حج کا دوارنیہ 30 دن تک کیا جائے جس پر نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کرنے والےکیلئے بڑا اعلان

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کرنے والےکیلئے بڑا اعلان ۔۔ فائل فوٹو

اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالکریم کا کہنا تھا 905 کمپنیوں کو 46کمپنیوں میں تبدیل کرنے سے مسائل تو ہوں گے، سعودی حکومت چند سال پہلے امریکا اور یورپی ممالک پر ایسی پابندی لگا کر عمل کرا چکی ہے، اور اس حوالے سے احتجاج بھی مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم کچھ اور نہیں سکتے تو ایک سال کے لیے گنجائش کی درخواست کر سکتے ہیں، سعودی حکومت سے خط میں کہا جا سکتا ہےکہ چونکہ فیصلہ اچانک ہوا اس لیے اس پر عمل درآمد سے مشکلات پیش آئیں گی۔سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ بات کرکے مسئلہ حل کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا سعودی عرب سے 900 حج کمپنیوں کو 46 کمپنیوں میں بدلنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا مگر وہ نہیں مانے، قائمہ کمیٹی کے کہنے پر سعودی حکومت کو خط لکھ دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر انیق احمدنے بتایا کہ سعودی حکومت حجاج کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے کا پلان رکھتی ہے، اس وقت روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ صرف اسلام آباد سے چل رہا ہے، سعودی حکومت نےکراچی کو اگلے حج میں روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

Consideration started on reducing the duration of the official Hajj, سرکاری حج کا دورانیہ کم کرنے پر غور شروع 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481