اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ کوہسار مری میں طوفانی بارش نے رت بدل دی

ce3ae8ea 5c7d 41a6 b6b8 a674b7a28bec jpg

ملکہ کوہسار مری میں طوفانی بارش نے رت بدل دی،موسلادھار بارش سے سردی کے موسم کے آغاز جیسی کیفیت پیدا ہو گئی اور لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لئے۔

اتوار اورپیر کی رات کو مری اور گردو نواح میں اچانک شدید ژالہ باری کے بعد موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہوگیا۔سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈمری،لوئربازار مری سمیت تمام علاقے برساتی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔پانی،گندگی اورکچر ے کے باعث مال روڈ پرآنے سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامنارہا،

شدیدبارش کے باعث کئی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کی بھی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تیز ہواؤں،ژالہ باری اورشدیدبارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اتوار کے بعد پیر کے دن بھی ہلکی بارش، گہرے بادلوں،دھند اورسرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا،توقع کی جارہی ہے کہ اگر شدید بارشوں،ژالہ باری اورتیز ہواؤں کایہ سلسلہ جاری رہا تو جلد برفباری کاآغاز بھی ہوجاسکتا ہے۔

دوسری طرف عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورایڈیشنل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کے نکاسی آب اورسیوریج سسٹم کو بہترکرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ برفباری کے موسم میں مشکلات کم ہوسکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481