اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران ریاض خان کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی

عمران ریاض خان کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی

4 ماہ بعد بازیاب ہونے والے صحافی و اینکر عمران ریاض خان کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔ عمران ریاض خان کی یہ تصویر ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی۔

 

اس تصویر میں عمران ریاض کو لال شرٹ اور نیلا ٹراؤزر زیب تن کیے عام حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘اسکا مجھ پر ہمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ہوں گی، اسکے ساتھ تھا، ہوں اور رہتی دنیا تک رہوں گا- انشاء اللہ۔‘

https://x.com/MianAliAshfaq/status/1706227164100583490?s=20
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں، اللہ کریم ہے، اللہ رحیم ہے، اللہ بے نیاز ہے۔‘

اس تصویر پر صحافی اقرار الحسن نے کہا کہ ‘دونوں بھائیوں کی آنکھیں دیکھئے۔۔ عمران ریاض کی آنکھوں میں چمک ہے اور علی اشفاق کی آنکھوں میں آنسو۔‘

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘مجھے عمران ریاض بھائی سے اب واقعی حسد ہو رہی ہے کہ میاں علی اشفاق میرے بھی دوست ہوتے۔‘ خیال رہے کہ یوٹیوبر اور اینکر عمران ریاض کو 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ردِعمل میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد گرفتار کیا گیا تھا

اس کے بعد سے یہ لاپتہ تھے۔ آج علی الصبح سیالکوٹ پولیس نے عمران ریاض کی بازیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481