اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر اویسٹن (Avastin) انجکشن کی وجہ سے مریضوں کی بینائی جانے کے بعد اسکے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں بینائی جانے کا اسکینڈل انجکشن بنانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج

 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز نے اویسٹن انجکشن سے بعض افراد کی بینائی متاثر ہونے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آشوب چشم کی وباء کی حفاظتی تدابیر اور سدباب کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں بھی خٹک پارٹی نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ’ایکس‘ پیغام میں بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین امراض چشم کے ساتھ اویسٹن کی وجہ سے اندھے پن کے معاملے پر اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

 

محسن نقوی کے مطابق اجلاس میں نان اسٹرلائیذڈ انجکشن کی دستیابی کے ذمہ دار ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف فوری کارروائی اور امراض چشم کے علاج کیلئے مذکورہ انجکشن کے استعمال پر کوالٹی رپورٹ آنے تک پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں بھی خٹک پارٹی نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی

 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انجیکشن کے وجہ سے اندھے پن کے شکار ہونے والے افراد کا مفت علاج کرایا جائے گا جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کو ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481