سرکاری ملازمین کی ای میلز کو ہیکرز سے خطرہ
ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز خطرے میں پڑ گئیں ۔ وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی ای میل کمیونی کیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں شیخوپورہ،2 ٹرینوں میں ٹکرسے 31 افراد زخمی
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
مراسلے میں سرکاری ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں جیسا کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، علاوہ ازیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں بینائی جانے کا اسکینڈل انجکشن بنانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج
بعض دیگر تجویزیں بھی دی گئی ہیں جیسا کہ موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کرنا،
ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں نہ کھولنا، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کرنا اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
