اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، تمام پارٹیوں کو مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  بحریہ ٹاؤن پشاور کے نام پر فراڈ، ملک ریاض کیخلاف مقدمہ۔ کہانی کیا ہے؟

ریڈیو پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہئیں،

قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو پاکستان کے مسائل حل کریں گے، یقین دلاتا ہوں دیے گئے وقت کو مسائل کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے،

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے،

کسی سیاسی جماعت کو انتخاب لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہ بہانے دینے کیلئے نہیں آیا کہ ہمارے حالات کتنے برے ہیں،

یہ بتانے کیلئے نہیں آیا کہ ہماری محدود مدت اور محدود اختیار کی حکومت ہے،

یہ کہوں گا کہ جو بھی ہے ہم حکومت ہیں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ پچھلے لوگ یہ کر کے گئے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،

یقین ہے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے، ریڈیو پاکستان کے بورڈ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

انہوں نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج کی ہدایت کرتے

ہوئے کہا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481