اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات

ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات

ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات

تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کوگرفتار کرلیاگیا ہے، جس نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
سکیورٹی اداروں نے ٹی ٹی پی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کالعدم تنظیم کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے دوران تفتیش بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں۔

گرفتار کیے گئے تنظیم کے ارکان کافی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے ، ملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے، ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔

ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انہیں بھتے کے لیے افغانستان سے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغوا کی دھمکیاں دیتا تھا۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، جن میں آئے دن سکیورٹی فورسز کو ٹی ٹی پی کے گروہوں کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481