اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز لیگ سے محاذ آرائی نہ کریں،شجاعت کا زرداری کو مشورہ

zardarimeetshujaa

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ  چوہدری شجاعت سے پی پی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری کی ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی، اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چقہدری شجاعت نے آصف زرداری کو  نواز لیگ سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی بیان بازی  سے سیاسی کشیدگی  جنم لےرہی ہے، جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ سب کو مل جل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔

آصف زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ  سے ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی ، ذرائع کے مطابق اس ملاقات  میں گلے شکوے بھی کئے گئے،  ملاقات میں آئندہ انتخابات میں انتخابی تعاون بڑھانے میں بھی غور کیا گیا۔ جبکہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے آصف زرداری سے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وعدہ خلافی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا وعدہ کیا تھا، ن لیگ سےرابطےکی کوششیں کی گئیں لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔

Do not confront Nawaz League, Shajaat advises Zardari, نواز لیگ سے محاذ آرائی نہ کریں،شجاعت کا زرداری کو مشورہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481