اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈالرجلد 250 تک آنے والا ہے، گورنر سندھ کابڑا بیان

234c09ed be3b 4bac 8104 7ddb4c8a4038

ڈالرجلد 250 تک آنے والا ہے، گورنر سندھ کابڑا بیان سامنے آ گیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اتنا اوپر چلا گیا  جو مصنوعی ہے، بہت جلد ڈالر کی قیمت  250  روپے تک آنے والی ہے۔

جمعہ کے روز نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ  آنے والے دنوں میں ملکی معیشت میں مزید مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

گورنر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، اگر یہ حکومت ملک کو درست راہ پر گامزن کر کے جائے گی تو اسے اچھے انداز سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مثبت پیش رفت سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا، یو اے ای، چین، ترکیہ سے مثبت جوابات آئے ہیں، ان ممالک کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہو گا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، نگران حکومت آئین و قانون کے مطابق وجود میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کمیشن سے پوچھ گچھ کا اختیارنہیں۔اگر کسی جماعت کو تحفظات ہیں تو الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات کو اٹھائیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کا معاملہ عدالتوں اور قانون کا معاملہ ہے، نوازشریف معاملے کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم نوازشریف حفاظتی ضمانت لے کر آئیں گے یا نہیں،  ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481