اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردیوں میں پھر گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی،حکومت کا پیشگی اعلان

gas

حکومت نے عوام کو پیشگی خبردار کر دیا ہے کہ اس سال بھی  سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار رہیں کیونکہ حکومت 15 ڈالر میں ایل این جی خرید کر ڈیڑھ ڈالر میں دے  رہی ہے، لہٰذا 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کرسکتے

وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ایل این جی15ڈالرمیں خریدکرڈیڑھ ڈالرمیں گیس فراہم کی جارہی ہے،اس قدرنقصان کے ساتھ 24گھنٹے گیس فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، لہٰذااس سال بھی موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

جمعہ کے روز ایم ڈی سوئی ناردرن عامرطفیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ایل این جی امپورٹ کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری چل سکے۔انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن نےجدیدشکایات مرکزقائم کردیاہے،اب صارفین کی شکایات ہفتےکےساتوں دن سنی جائیں گی، جبکہ شکایات کےفوری ازالےکےلئےجدیدسافٹ ویئردےدئیے گئےہیں۔

Gas load shedding  this winter again,the government announced,سردیوں میں پھر گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی،حکومت کا پیشگی اعلان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481