Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گذشتہ کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی

sugar

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی  شرح میں تقریبا” ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی حجم 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 27 فیصد،  17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے  41 فیصد جبکہ ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 2 پیسے تک کا اضافہ ہوا۔چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے اضافہ جبکہ  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کی کمی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے اور آلو، گندم کا آٹا، گڑ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔

Inflation increased this week compared to last week ,گذشتہ کے مقابلے میں رواں ہفتے مہنگائی بڑھ گئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481