قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کر لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ جمع کر کے ان کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق ہے جس میں بڑے پیمانے پر گھپلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اگست 2022 میں کی گئی ٹیلی فون کے ذریعے جمع فنڈز کا غلط استعمال کیا ۔
چار ارب 32 کروڑ روپے کہ ان فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری سے متعلق درخواست مل چکی ہے ۔نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کر کے اسے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔
Another case of corruption ready against Imran Khan,عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار
