اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز۔ زرداری سمیت سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیس پھر کھل گئے

نیب ترامیم کا فائدہ: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت  سیاست دانوں کے80 کرپشن مقدمات بحال ہو گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے نیب نے صاحب عدالت اسلام اباد کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب تبدیل ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سابق وزیراعظم اور نون کے صدر شہباز شریف لندن سے پاکستان پہنچتے ہی  آج جمعرات کو ایک بار پھر برطانوی دارالحکومت کے لیے اڑان بھر رہے ہیں جسے ان کا ہنگامی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

59813d2b54f41 1

In this Monday, July 31, 2017 photo, Pakistan’s premier-designate Shahid Khaqan Abbasi the Parliament house in Islamabad, Pakistan. Pakistan’s lower house of parliament on Tuesday elected Abbasi as the country’s new prime minister, less than a week after the Supreme Court disqualified thrice-elected Nawaz Sharif for concealing assets. (AP Photo/Anjum Naveed)

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے جن مقدمات کی بحالی کے لیے احتساب عدالت کو خط لکھا ہے ان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جالی اکاؤنٹ کیس بھی شامل ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا ہے۔

اسی طرح نواز شریف ،آصف علی زرداری اور ایک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کا کیس کھل گیا ہے جس میں ان پر گاڑیاں لے کر واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔علاوہ ازیں ایک اور وزیر اعظم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف مقدمات بھی بحال کر دیے گئے ہیں ۔
دوسری طرف سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی دوبارہ کھل گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے جن مقدمات کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے ان کے حوالے سے مکمل ریکارڈ ایک دو دن میں احتساب عدالت کو پیش کیا جا سکتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی 10 میں سے  9نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد کئی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھل گئے ہیں ۔

ادھر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے کے بعد ایک بار پھر آج جمعرات لندن کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔

nwazz

کہا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی قائد اور بڑے بھائی میاں نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر لندن جائیں گے۔لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم میٹنگ کا امکان ہے جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوگی۔یہ اجلاس جمعہ کو متوقع ہے جس میں لیگی قیادت اہم امور پر مشاورت کرے گی تا ہم اس اجلاس میں پارٹی رہنما شریک نہیں ہوں گے بلکہ صرف نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔
پارٹی زرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے پروگرام میں کسی قسم کا رد و بدل کیا جا رہا ہے۔

 

 Corruption cases of 80 politicians including Nawaz and Zardari reopened,نواز۔ زرداری سمیت 80 سیاست دانوں کے کرپشن کیس پھر کھل گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481