اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن 25 جنوری سے پہلے ہونے کا امکان۔ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن کا گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان

 کیا الیکشن 25 جنوری سے پہلے ہونے جا رہے ہیں ؟

اکتوبر میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان سمیت کئی دیگر اشارے ایسے مل رہے ہیں کہ ائندہ انتخابات فروری سےآگے نہیں جائیں گے جس کا مطالبہ تقریبا تمام سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں اور اب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 15 سے 25 جنوری کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد، پولی کلینک اسپتال سے لیبارٹری مشین چوری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنورر دلشاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے اور امید ہے کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ بھی 30 نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا جس کا نوٹی فیکیشن 30 نومبر تک متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کیس،عمران خان سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعات عائد

کور دلشاد کا کہنا تھا کہ نوٹی فیکیشن کے بعد سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا مجاز ہے تا ہم یہ طے ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو حاصل ہےکوئی اور ادارہ اس میں مداخلت نہیں کر سکتا کیونکہ ائین کے ارٹیکل 230 اور 222 الیکشن کمیشن کو اپنے معاملات میں کلی خود مختاری دیتے ہیں ۔

 

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

 

ایک سوال کے جواب میں کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایسا لگ رہا ہے

کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری ہو جائے گا

جس کے بعد 15 سے 25 جنوری کے درمیان

انتخابات کی توقع کی جا سکتی ہے.

 

Election likely to be held before January 25 ,الیکشن 25 جنوری سے پہلے ہونے کا امکان۔ بڑی خبر آگئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481