اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول قیمتیں بڑھنے کیخلاف جماعت اسلامی سڑکوں پر آگئی

Hafiz Naeem Pic copy
 پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے  کے خلاف امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر منگل کو شہر بھر میں 15مقامات پر احتجاج کیا گیا اور شہریوں نے سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکلیں،کار یں ودیگر گاڑیاں بند کر کے بھر پور احتجاج کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نرسری اسٹاپ شاہراہ فیصل پرہونے والے احتجاج میں شریک ہوئے اور  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا راستہ روکیں گے، ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔جدوجہد کو مزید تیز اورتحریک کو آگے بڑھائیں گے۔آج 15 مقامات پر سڑکیں بند کیں اور احتجاج کیا گیا، اگلے مرحلے میں کراچی کے عوام 100 مقاما ت پر گاڑیاں اور  شہر کی سڑکیں بند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت پشاور میں کے پی کے گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے،6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔حکمران عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں، نگراں حکمران فوری طور پر پیٹرول و بجلی کی قیمتیں کم کریں، انتخابات کروائیں اور گھر چلے جائیں۔سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے، وڈیروں اور جاگیرداروں پر بھی ٹیکس لگائے جائیں۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکمران طبقے کا پروٹوکول، مفت پیٹرول و بجلی بند کی جائے۔ مہنگائی ختم کی جائے اور آٹا اور چینی مافیا کو بے نقاب کیا جائے۔حکمران اگر اپنی مراعات ختم کریں گے توپھر عوام ساتھ دیں گے۔تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کریں اور جاگیردار، وڈیرے اور بیوروکریٹس طبقہ ٹیکس نہ دے ایسا کسی صورت قبول نہیں۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ قوم کو بیوقوف نہ بنائیں،وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیار نہیں کہ پیٹرول وبجلی کی قیمتیں کم کرسکوں۔وہ بتائیں کہ اگر قیمتیں کم کرنے کا اختیار نہیں ہے تو پھر کس کے کہنے پرقیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔
Jamaat-e-Islami took to the streets when petrol prices increased,پیٹرول قیمتیں بڑھنے پر جماعت اسلامی سڑکوں پر آگئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481