اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کیوں نہیں؟

2308 1 2252

عوام نے اس بات پر تاسف کا اظہار کیا ہے کہ  ملک کے اہم ترین  تفریحی مقام مری ہل سٹیشن میں شہریوں کیلئے  ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء  کی سہولت موجود نہیں جو تشویش ناک امر  ہے۔ یاد رہے کہ مری میں کئی سال قبل اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر طاہر فاروق نے پولیس اور لائسنس اتھارٹی کے ہمراہ  ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود اس پر آج تک عملدرآمد نہ ہو سکا۔

مری اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے  ڈرائیونگ لائسنس  خواہشمند افراد کو لائسنس کے حصول کے لیے سفری اخراجات برداشت کر کے راولپنڈی جانا پڑتا ہے ۔

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

مری ٹریفک پولیس ۔۔ فائل فوٹو

واضح رہے کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے پنجاب سمیت راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں اور شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کی برانچیں قائم کر کے مقامی لوگوں کے لیے  لائسنس کے حصول کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ۔

دوسری طرف مری میں لرنر اور لائسنس کی تجدید کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے لیکن یہاں تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود ابھی تک اہل مری اس سہولت سے محروم ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مری میں فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481