اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر نہ لینے کے بعد بلٹ پروف گاڑی بھی لینے سے انکار کردیا ہے۔نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے، آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیل سے ملوں گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کے لئے آتے ہیں، لہٰذا آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں اور آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

چیف جسٹس پاکستان کیلئے سرکاری طور کیلئے بلٹ پروف گاڑی مختص ہوتی ہے،

تاہم جسٹس قاضی فائز عیسی نے بلٹ پروف گاڑی بھی لینے سے انکار کردیا،

وہ پہلے سے زیر استعمال سرکاری گاڑی ہی استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حلف اٹھاتے ہی چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ،فل کورٹ تشکیل

چیف جسٹس قاضی فائز نے بحیثیت چیف جسٹس پروٹوکول لینے سے بھی انکار کیا ہے۔

اور ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کو پہلے روز عام ججز والی سیکورٹی ہی دی گئی،

اور ان گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمرعطاءبندیال نے بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس کا حلف لیا تھا

اور آج ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے

خلاف درخواستوں پر فُل کورٹ سماعت کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481