اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن درجنوں گرفتار گرفتار

نیپرا نے بجلی 5.40روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف  آپریشن گیارہویں روز میں داخل ہو گیا ۔لاہور میں بجلی چوری میں ملوث 10 صنعتی، 4 زرعی، 72 کمرشل اور 669 گھریلو سمیت 755 غیرقانونی کنکشنز پکڑے گئے۔ اس کارروائی کے دوران 222 مقدمات درج اور 34 ملزمان گرفتار کیے گئے۔مذکورہ کنکشن منقطع کرنے کے دوران 40 کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار کے جرمانے  بھی عائد کیے گئے۔

اسی طرح فیصل آباد کے 8 اضلاع میں مزید 104 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں، جن پر ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میں 9 روز کے دوران 4741 بجلی چوروں پر 18 کروڑ 16 لاکھ روپے جرمانے عائد ہوئے۔کارروائی کے دوران 1933 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 64 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیاں ضلع بھر میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متحرک ہیں۔ آئیسکو حکام کی طرف سے پولیس کو مزید 11 افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرانے کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں جن کا تعلق ضلع راولپنڈی کے علاقوں چاندنی چوک،راولپنڈی کینٹ،سواں اور روات سے ہے۔ رواں برس آئیسکو کی جانب سے 95 افراد کے خلاف جو بجلی چوری میں ملوث پائے گئے’ ایف آئی ار درج کرانے کے لیے درخواستیں دی گئیں جن میں سے 14 افراد رواں برس بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی انتظامیہ کا آپریشن جاری

ادھر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چوہدری محمد جبار نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں ہول سیل ڈیلرز کے 3 گوداموں پر چھاپا مارا اور ذخیرہ کی گئی چینی’چاول اور دالیں برآمد کر لیں۔ ان گودموں سے چینی کے تقریباً 900 تھیلے، چاول کے 3500 تھیلے اور دال کے 2000 تھیلے برآمد کیے گئے۔

چینی کے 50 کلو فی تھیلے کے حساب سے 900 تھیلے’ چاول کے 25 کلو فی تھیلے کے حساب سے 3500تھیلے اور دالوں کے 40 کلو فی تھیلے کے حساب سے 2000 تھیلے برآمد کیے گئے۔اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے فوری طور پرتینوں گوداموں کو سیل کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سٹاک ضلعی انتظامیہ کے پاس ڈکلیئر نہیں کیا گیا تھا۔ مجرموں کو جرمانے یا مزید سزا کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

Dozens arrested in operation against electricity thieves in Punjab, پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن درجنوں گرفتار گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481