اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں اسکول ٹیچر نے دو ڈاکو مار دیئے

دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ۔جنازے میں شریک شخص فائرنگ سےہلاک

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ  میں فیملی کے ہمراہ آئس کریم کھانے والے ٹیچر نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ڈاکؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔

۔تفصیلات کے مطابق جامع کلاتھ مارکیٹ کے ایم سی اسکول کے قریب کار سوار فیملی آئس کریم کھا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان نے ان سے لوٹ مار شروع کردی اور واردات کے بعد فرار ہونے لگے۔

اس دوران کار سوار  نے اپنے پستول سے ملزمان پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو زخمی ہوکر موٹرسائیکل سے گر پڑے ، اس دوران پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ،جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکووں کو ایمبولنس میں سول اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم دو ڈاکو راستے میں دم توڑ گئے جبکہ تیسرےکو طبی امداد جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکؤں پر فائرنگ کرنے والا  کاشف نجی اسکول کے ٹیچر ہیں جو کہ اپنے بچوں کے ہمراہ آئس کریم کھا رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں  لوٹ لیا۔ فرار ہوتے ملزمان پر انھوں نے  لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔

 

A school teacher killed two robbers in Karachi,کراچی میں اسکول ٹیچر نے دو ڈاکو مار دیئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481