اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر نوجوان کو مار دیا

daecf323 5258 46f7 98e2 6274be57c0e0

اسلام آباد کے علاقے پنڈوڑیاں اشرف ٹاؤن میں ڈاکووں نے گھر میں گھس کر نوجوان کو مار دیا جبکہ فائرنگ سے باپ شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے اشرف ٹاؤن میں واقع گھر میں رات دو بجے کے قریب مسلح ڈاکو گھس گئے اور اہل خانہ کو ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی جس  سے نوجوان تصور عباس موقع پر جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

دوسری طرف اسی علاقے میں گزشتہ شب ڈکیتی کے دوران اہل خانہ کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہو گیا ۔اشرف ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ شکایت یا درخواست پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کرنےآتے اور معمول کی کارروائی کے طور پر نمٹا کر واپس چلے جاتے ہیں۔علاقے میں پولیس گشت نام کی کوئی چیز نہیں۔

35fcc0da 3c4c 40e1 a60e 80fcfdda9f27 jpg

ڈاکؤوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا تصور عباس دو سالہ بچی کا والد تھا

آئے روز ہونے والی وارداتوں میں گھر کے مکینوں کو یرغمال بنا لیا جاتا ہے اور کئی کئی گھنٹے اطمینان سے لوٹ مار کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ۔بعض وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے تاہم پولیس اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

مکینوں کے مطابق اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ڈاکو انسانی جانوں کے در پے ہو گئے ہیں جس کی مثال گزشتہ روز ہونے والی واردات ہے جس میں باپ بیٹے کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان تصور عباس اسی علاقے میں حجام کی دکان کرتا ہے۔وہ رات دو بجے دکان بند کر کے گھر واپس آیا تو پیچھے ڈاکو بھی داخل ہو گئے اور ان کے خاندان پر قیامت ڈھا دی ۔ مقتول تصور عباس شادی شدہ اور ایک دو سالہ بچی کا باپ تھا۔

 

In Islamabad, robbers broke into a house and killed a young man,اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر نوجوان کو مار دیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481