اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی:غیر ملکی کرنسی کےگودام سے بڑی رقم برامد

راولپنڈی:غیر ملکی کرنسی کےگودام سے بڑی رقم برامد

راولپنڈی:غیر ملکی کرنسی کےگودام سے بڑی رقم برآمد
راولپنڈی میں غیر ملکی کرنسی کے گودام سے بڑی رقم برامد کرلی گئی۔ جس کی مالیت 40 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق سات ارب روپے کی خطیر رقم موجود ہے جس کی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے اہلکار رات گئے تک مری روڈ پر واقع نور پلازہپ پر موجود تھے جہاں سے ڈالز سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی غیر ملکی کرنسی کے دعویدار مالک سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندہی پر جہلم میں بھی بڑا ریڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی کے دفتر پر چھاپا مارا گیا جسے ایک طرح کے نجی بنک کی حیثیت حاصل تھی، اس کارروائی میں لاکھوں ڈالرز، یورو، پاونڈ، ریال برآمد کرلیے گئے۔
اس کے ساتھ کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں M5 موٹروے پر حادثہ، دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پلازہ میں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف میں رقم چھپائی گئی تھی، مزید ڈیجیٹل سیف کھلیں گیں تو رقم کا تخمینہ لگایا جا سکےگا۔

دوسری جانب پلازے اور رقم کا مالک قانونی دستاویزات بھی لے کر پہنچا اور چھاپہ مارنے والی ٹیم کو مطمئن کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس کے بعد ڈیجیٹل سیف کاٹنے کے لئے منگوائے کٹرز واپس بجھوا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی نجی مال پلازہ میں نکلنے والی رقم پر ایف آئی اے

اور پلازہ مالک کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ پلازہ مالک نے کہا کہ برآمد شدہ رقم یہیں

پر رکھی جائے جبکہ ایف ائی اے حکام نے کہا کہ رقم ہم ساتھ لے کر جائین گے۔
بعدازاں ایف آئی اے نے معاونت کے لئے پولیس کو طلب کر لیا۔

c2f1e299 7f76 47f1 a6bc 54edc074fadd jpg

ایف آئی اے کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی کرنسی اور سیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اسمگلنگ کیخلاف شروع کی گئی حالیہ مہم کے سلسلے کی اس کارروائی میں  دو افرادکوحراست میں لے لیاگیاہے، ذرائع کےمطابق ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شمس آباد شاپنگ کمپلیکس مری روڈ میں چھپائی گئی کرنسی بر آمدگی کے لیے آپریشن رات بھر جاری رہا ،

ذرائع نے بتایا کہ چھپائی گئی رقم کا حجم سات ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے ، رات بھر گیس کٹر سیلنڈر ماہر کاریگروں کی ٹیمیں تہہ در تہہ خفیہ خانوں میں رکھے گئے آہنی سیف کاٹنے میں مصروف رہیں ، پولیس کی بھاری نفری ایلیٹ و کوئیک رسپانس فورس نے شاپنگ کمپلیکس کو گھیرے میں لے لیاتھا ،اس دوران پلازہ کے مالکان اور ان کا عملہ بھی موقع پر  پہنچ گیا ،

ایف آئی ذرائع کے بتایا کہ موقع سے اسلحہ بھی بر آمد کیاگیا ہے ، آہنی سیف ڈبل بیسمنٹ میں زمین دوز جگہ پر مہارت سے بنائے گئے۔ ابتدائی رپورٹ ایف آئی اے حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پلازہ و سیفز کے مالکان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ الحرم سٹی و دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں  کے علاوہ ایک میڈیا ہاوس کے بھی مالک ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481