اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ

چیف جسٹس الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے الوداعی خطاب کے دوران خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی اور اس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ افسران اور اسٹاف کے ساتھ الوداعی خطاب کیا اور وہ دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے دوران خطاب کو خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی۔

یہ بھی پڑھیں پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم،8 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

جسٹس عمرعطاء بندیال نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،

جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں عمران دور میں پاکستان کا مذہبی تشخص ختم کیا گیا،فضل الرحمٰن

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سروس کا آج آخری روز ہے،

نامزد چیف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

الوداع ہونے والے چیف جسٹس عمر عطابندیال کا دور تنازعات سے بھرپور رہا ہے،

ان پر مختلف الزامات لگائے جاتے رہے،

’گڈ ٹو سی یو‘ کے معاملے پر بھی چیف جسٹس کو شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481