اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

میڈیا نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس بار اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کے باہر سے انہیں گرفتار کیا

یہ بھی پڑھیں چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی

ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کے لیے اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لاہور لایا جارہا تھا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا، انہیں 12 ویں دفعہ گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم،8 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

گرفتاری کے بعد پرویز الہٰی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا

جہاں اینٹی کرپشن حکام کی استدعا پر ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ انہیں کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

اطلاعات ہیں کہ انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر لاہور منتقل کیا جائے گا جس کے لیے اینٹی کرپشن سیل پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلکس سے لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481