اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی

چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی

الیکٹرک کاریں بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان میں  نیا کار پلانٹ لگانے اور  اور ملک کے بڑے شہروں میں شور رومز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کئے مطابق  یہ اعلان سنکیانگ جنگی چینگ گروپ کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کوان کی زیر قیادت وفد نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

زونگ کوان نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ کمپنی کے طویل المدتی کاروباری منصوبے میں پاکستان میں مکمل طور پر مقامی پیداواری پلانٹ لگانا شامل ہے جس میں ایک مکمل شوروم نیٹ ورک بھی ہے۔

انہون نے کہا کہ یہ اقدقام بڑھتی ہوئی تیل قیمتوں کے پیش نظر صارفین کیلئے مفید ثابت ہو گا کیونکہ  کاریں پاکستان کے سفر کا اہم ذریعہ ہیں مگر تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کی وجہ سے  لوگ نقل و حمل کے دیگر طریقے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ سنکیانگ جنگی چینگ گروپ 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرو میکنیکل اور ہائیڈرالک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔

اس موقع پر امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کے وفد سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری منصوبے میں تیزی لائیں جو مشترکہ طور پر فائدہ مند ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان کے عوام میں چینی آٹو برینڈز انتہائی مقبول ہیں اور چین کا الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں اہم کردار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481