اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم،8 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ڈالر کی ایک اور لمبی چھلانگ ،306 روپے تک پہنچ گیا

وفاقی ادارہ شماریات نے  مہبگائی سے متعق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم ہوئی ہے جبکہ کھانے پینے کی 8 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.27 فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ  ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 29.27فی صد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 4.29 فیصد، لہسن 4.21 فیصد، روٹی 3.92 فیصد، پیاز 3.60 فیصد، دال مسور 3.19 فیصد، نمک پاوڈر2.77 فیصد، دال مونگ 1.66 فیصد اور دال ماش 1.25فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چینی 9.11فیصد، چکن 5.47، انڈے 2.79، چائے کی پتی 0.59 اور دال چنا 0.57 فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 0.16فیصد سستا ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران  17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.53فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں23.84فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں228.03فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.27فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.19فیصد رہی ہے۔

 

Weekly rate of inflation lower, 8 items prices rise further,مہنگائی کی ہفتہ وار شرح کم،8 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481