اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار یونیورسٹی مری میں ماحولیات پر سیمینار

f88abf53 7ff8 4a45 aa1d 1846b6c09b90 jpg
کوہسار یونیورسٹی مری کے ڈپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام "ماحول موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے” کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سپیکر مبین ارشاد اعوان (کیو اے ہیڈ وائے یو ایم گروپ)،اعجاز حسین باجوہ منیجنگ پارٹنر اربن پیسٹ مینجمنٹ اور ڈاکٹر حافظ ریحان ندیم صدر نیشنل الائنس فوڈ سیفٹی نے شرکت کی۔
439bbd05 5406 4835 af23 81e8a5e5d180 jpg
سمینار  سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو  محفوظ رکھنے کے لیے اپنی روز مرہ زندگی میں ایسی چیزوں کو اپنانا ہوگا جو ماحول دوست ہوں۔  سمینار کے اختتام پر ڈاکٹر سمیرہ مقصود کی جانب سے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
551efb1a 8743 4843 97e2 e2b826686601 jpg
Seminar on Environment at Kohsar University Murree ,کوہسار یونیورسٹی مری میں ماحولیات پر سیمینار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481