اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہید فوجی افسر کے نام کا  اکھاڑا گیا بورڈ دوبارہ نصب

283cee07 03aa 43fd a28b 3b5a18d754a2 jpg

نیو مری میں  سڑک پر نصب لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے نام کا  اکھاڑا گیا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا ، شہیدکی والدہ اوربہن نے بورڈ اکھاڑنے کی شرپسندانہ کارروائی پر  شدیداحتجاج  کیا ہے جبکہ اہل علاقہ نے بھی اس عمل پر شدید ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں بروقت اطلاع ملنے کے باجود پولیس کی جانب سے  مبینہ طور پر کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر اہلیان علاقہ کی جانب سے  شدید احتجاج کیا گیا اور  ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے اورقرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف واقعےکی اطلاع ملنے پر سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئرذاکراللہ خان اورایس ڈی پی اوملک عارف  موقع پر پہنچ گئے اوراکھاڑے گئے بورڈ کو دوبارہ اسی جگہ پرنصب دیاگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اس سے قبل ارسلان عالم ستی شہید کی والدہ محترمہ اورہمشیرہ نے ایس ایچ اومری  کے پاس گئیں اور واقعہ سے آگاہ کیا لیکن کوئی بھی شنوائی نہ ہونے پرانہوں نے سٹیشن کمانڈرسے رابطہ کیا جس پر ذمہ دار ڈرائیورکوگرفتارکرکے پولیس چوکی میں بندکیاگیا بعد ازاں شہید کے لواحقین سے معافی مانگنے پر اسکو رہا کردیاگیا۔

The demolished board of the martyred military officer's name was re-installed,شہید فوجی افسر کے نام کا  اکھاڑا گیا بورڈ دوبارہ نصب


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481