اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم اڑادیں،کئی سابق وزرائےاعظم کے مقدمات بحال

نیب ترامیم کا فائدہ: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

اگلے دو روز میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ڈی ایم دور میں کی گئی نیب ترامیم کو اڑا کر رکھ دیا ہے ۔

دو ایک کی اکثریت سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوامی عہدے رکھنے والے افراد کے نیب میں موجود تمام مقدمات بحال ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

نواز شریف ، شہباز ، شاہد خاقان ، پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی زد میں آئیں گے

نیب ترامیم کا فائدہ: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

نیب ترامیم کا فائدہ: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں کئی سابق وزرائے اعظم کے مقدمات کھل جائیں گے جن میں نواز شریف ، شہباز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضاگیلانی شامل ہیں جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری ، حمزہ شہباز سمیت کئی دیگر سیاست دانوں کے مقدمات بھی کھل سکتے ہیں ۔

عدالتی فیصلے کی رو سے  سابق صدر آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹ کیسز واپس احتساب عدالت کو منتقل ہو جائیں گےجبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل

سے احتساب عدالت کو واپس منتقل ہوگا۔

نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا

جبکہ مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن

سے زائد اثاثہ جات ریفرنس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیسز بھی بحال ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے قوم سے معافی کیوں مانگی ؟

شاہد خاقان عباسی نے قوم سے معافی کیوں مانگی ؟

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 53 سماعتوں کے بعد اس مقدمے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اج جمعہ کے روز سنایا گیا۔دو ججز کے اکثریتی فیصلے کے مقابلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے اپنا اختلافی نوٹ لکھا۔

عدالت عظمی نے نیب ترامیم کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی 10 میں سے نو شقوں کو اڑا کر رکھ دیا جبکہ سروس اف پاکستان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی شک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کیا اعتراض اٹھایا؟

پریکٹس پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں،چیف جسٹس

پریکٹس پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں،چیف جسٹس

جسٹس منصور علی شاہ نے اعتراض کیا تھا کہ ان ترامیم سے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جس کے جواب میں چیف جسٹس نےآئین کے کئی آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے جب عوامی فلاح کے لیے مختص رقم کہیں اور خرچ کی جاتی ہے تو اس سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں ۔

القادر ٹرسٹ کیس میں خود عمران خان بھی زد میں آ سکتے ہیں

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کی سماعت کے بعد سنایا گیا ہے تاہم عدالتی فیصلے کی روح سے القادر ٹرسٹ کیس میں خود عمران خان بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں اور ان کے مقدمات بھی دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں

عمران خان نے کسی بھی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی

عمران خان نے کسی بھی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی فائل فوٹو

یہ بھی پڑھیں پاکستان بار نے جسٹس بندیال کے عشایئے کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481