اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان بار نے جسٹس بندیال کے عشایئے کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

آج خطاب نہیں کروں گا بس اتنا کہوں گا کہ گڈ ٹو سی یو،چیف جسٹس

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیےکا بائیکاٹ کردیا۔ بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے نام نوٹ میں کہا ہےکہ پاکستان بار چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عشائیے میں احتجاجاً شرکت نہیں کرےگی۔

بار کےاعلامیے میں کہا گیاکہ چیف جسٹس عمر عطابندیال فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے، پاکستان بار احتجاجاً ججز کے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت نہیں کرےگی۔ اعلامیےکے مطابق  پاکستان بار چیف جسٹس کے ریفرنس میں عدالتی خامیوں اور خوبیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے چیف جسٹس کا الوداعی ریفرنس نہ ہونے پر اپنا خطاب بھی جاری کردیا۔جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور پر تنقیدکی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ پاکستان بار کونسل وکلا کی ریگولیٹری باڈی ہے، وکلا کے تحفظات گوش گزار کر رہا ہوں جو ممکن ہے جناب کی طبع پر گراں گزریں، عدالت عظمٰی میں 60 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں، زیر التوا مقدمات کے مقرر اور نمٹانےکا کوئی شفاف طریقہ کار نہیں بنایا گیا۔

ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان بار کی بار بار درخواست پر کبھی ملاقات نہیں کی، چیف جسٹس کا یہی جواب آیا کہ سپریم کورٹ بار سے رابطے میں ہیں تو ملاقات کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسامقدمہ مقرر کرنے کی درخواست نہیں کریں گے جس میں اپنا مفاد پوشیدہ ہو،کسی بھی مقدمےکے آغاز میں ایسے ریمارکس نہ دیں کہ پہلے ہی نتیجہ معلوم ہوجائے۔

Why did the Pakistan Bar boycott Justice Bandyal's dinner?,پاکستان بار نے جسٹس بندیال کے عشایئے کا بائیکاٹ کیوں کیا؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481