اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فرح گوگی سمیت17 افرادکو ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

فرح گوگی وعدہ معاف گواہ بن کر دھماکا کر سکتی ہیں ؟
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی بی کی دوست فرح گوگی سمیت17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے گزشتہ روزکمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے جن17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ نیب نے ان دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

Approval to put 17 people including Farah Gogi in ECL,فرح گوگی سمیت17 افرادکو ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481