اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

8 سال پہلے پشاور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ۔جنازے میں شریک شخص فائرنگ سےہلاک

8 سال پہلے پشاور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا  کراچی میں قتل کر دیا گیا، واردات میں لڑکی کا قریبی عزیز ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کرن کا کزن کورنگی کراچی میں ان کے گھر میں مہمان بن کر آیا اور دونوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔

مقتولین نے پشاور میں محبت کی شادی کی تھی۔واقعے کے بعد ویڈیو بھی سامنےآگئی ہے،جس میں ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا۔جناح اسپتال میں مقتولین کی شناخت 40 سالہ مثال خان ولد گل احمد خان اور اس کی اہلیہ 35 سالہ کرن کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او عبید اللہ نے بتایا کہ مقتولین کا آبائی تعلق پشاور سے تھا۔انہوں نے 8 سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔اس کے بعد کورنگی مہران ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے،جس گھر میں ان کا قتل کیا گیا۔اس گھر میں وہ 3 سال قبل ہی منتقل ہوئے تھے۔واردات کے وقت ان کے بچے اسکول میں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزم مقتولہ کرن کا کزن ہے۔وہ ان کے گھر آیا اور قتل کرکے فرار ہوگیا۔

ملزم کے فرار ہوتے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر سے جھگڑے کی آوازیں آئیں اور اسکے بعد فائرنگ ہوئی۔باہر جانے پر انہیں معلوم ہوا کہ مثال خان اور ان کی اہلیہ کو گولی مار دی گئی ہے۔مقتولین نے پسماندگان میں 4 بچے چھوڑے ہیں۔

Married couple killed in Karachi in the name of honor,8 سال پہلے پشاور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481