اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیبیاکےشہردرنا کی گلیاں لاشوں سے بھر گئیں

22070724 0fb6 446b ac0b 668cfa4420ad

سیلاب کا شکار ہونے والےلیبیاکےشہردرنا کی گلیاں لاشوں سے بھر گئیں،حکام کے مطابق اموات 20 ہزار اموات سے متجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔اس وقت عالم یہ ہے کہ شہر کے مردہ خانوں میں جگہ نہیں بچی،امدادی اداروں کے مطابق گلی کوچوں میں پڑی لاشیں سڑنے سے وبائی امراض کا خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  ہر طرف بچوں، بڑوں اور خواتین کی لاشیں نظر آ رہی ہیں، الجزیرہ کے مطابق درنا کے میئر عبدالمنعم الغیثی نے العربیہ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے اضلاع کی تعداد کی بنیاد پر شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 18 سے 20 ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے ، اگرچہ اب تک سرکاری طور پر سات ہزار اموت کی تصدیق کی گئی ہے۔

857e91ff e19b 4205 b801 b5292b1f5f28

میئر درنا نے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بین الاقوامی امدادی اداروں سے لاشوں کی تدفین کے لیے بیگ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب ترکیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کی جانب سے متاثرین کے لیے امداد پہنچا دی گئی ہے۔ وزارت صحت کےمطابق مرنے والوں کی تعداد 6,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 10,000 افراد لاپتا ہیں، جو ممکنہ طور پر یا تو سمندر میں بہہ گئے ہیں یا گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے کنٹری ڈائریکٹر علی ابو عون کا کہنا تھا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناکام مواصلاتی نیٹ ورک، برسوں کی خانہ جنگی کی تباہ کاریوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے لیبیا کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ روم کا طوفان ڈینئل اتوار کو مشرقی لیبیا کے کئی قصبوں میں مہلک سیلاب کا باعث بنا، لیکن سب سے زیادہ متاثر شہر درنا ہوا تھا، جس کے اوپر پہاڑوں میں دو ڈیم ٹوٹ گئے، جس کا پانی سیلابی پانی کے ساتھ مل کر نیچے واقع وادئی درنا کے ایک چوتھائی حصے کو بہا کر لے گیا۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ طارق الخراز نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا تھا کہ اب تک 3 ہزار 840 اموات ہوچکی ہیں جن میں 400 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

AP23257222643288 1694678449

ادھر گزشتہ رات مقامی ٹیلی وژن نے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد اور لاپتا افراد کی تعداد 15 ہزار کے لگ بھگ بتائی تھی۔ واضح رہے کہ لیبیا کے شہر درنا میں مسلسل بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ ریلا اتنا طاقتور تھا کہ راستے میں آنے والی کئی رہائشی عمارتوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔

 

Streets of the Libyan city Darna  filled with dead bodies,لیبیاکےشہردرنا کی گلیاں لاشوں سے بھر گئیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481