اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دھماکے میں زخمی حافظ حمد اللہ کا بیان سامنے آگیا

دھماکے میں زخمی حافظ حمد اللہ کا بیان سامنے آگیا

دھماکے میں زخمی حافظ حمد اللہ کا بیان سامنے آگیا

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ ہے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ مستونگ کے علاقے میں مجھے پر بم دھماکا ہوا ،دھماکا اتنا زور دار تھا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا
،ان کا کہناتھا کہ گاڑی میں ہم 4 ساتھی تھے جو سب کے سب محفوظ ہیں،میں بھی بالکل روبصحت ہوں،کوئی پریشانی اور مشکل مسئلہ نہیں ہے،
دعاؤں میں یاد رکھیں۔رہنما جے یو آئی نے کہاکہ دھماکوں ، شہادتوں کے ہم عادی ہیں،تاریخ میں دیکھیں تو شہادتوں اور زخمیوں کی لمبی فہرست ہے،
بنیادی چیز یہ ہے جو دھماکے کرنے اور مارنے والے ہیں ان سے زیادہ طاقت ور بچانے والا ہے،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،
آپ سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481